• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس مزید 16زندگیاں نگل گیا،567 نئے کیسز

کورونا وائرس مزید 16زندگیاں نگل گیا،567 نئے کیسز 


کراچی (جنگ نیوز، نمائندہ جنگ) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 16مریض جاں بحق جبکہ 567نئے کیسز سامنے آئے ہیں،15مریض اسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا،این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک ملک بھر میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 69 ہو چکی ہے،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وائرس کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیلئے مختص 1 ہزار 884 وینٹی لیٹرز پر 74 مریض ہیں، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437، بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47، اسلام آباد میں 17 ہزار 996، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 559 اور سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 مریض ہیں ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 654 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 579 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 298 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات،اسلام آباد میں کل 194 اموات، بلوچستان میں 147 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 81 اموات ہو چکی ہیں،اب تک ملک بھر میں وائرس کے 40 لاکھ 74 ہزار 24 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ روز کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا ، جس سے مرنے والوں کی تعداد195ہو گئی ،83نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کے تعداد 17996تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین