• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین خان کے بیٹے اعظم خان غیرملکی لیگ کا حصہ بن گئے

آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے لیے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگئی، پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے جن میں اعظم خان بھی شامل ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی جس کی ٹیموں کی تشکیل آن لائن پلیئرز ڈرافٹ کے ذریعے منعقد ہوئی۔

پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف ٹیموں میں منتخب کیے گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان کی ایل پی ایل ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو پہلے ہی اپنا آئیکون پلیئر مقرر کیا تھا۔


تاہم اب پاکستان کے محمد عامر، سرفراز احمد اور اعظم خان بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولر عثمان شنواری اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی جافنا اسٹیلینز کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کینڈی ٹسکرز میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیموں کو یکم نومبر سے پہلے غیر ملکی کرکٹرز سے مزید کنٹریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین