• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ کرام مقدس اوراق کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں، ادارہ تحفظ مقدس اوراق

کراچی (پ ر) ادارہ تحفظ مقدس قرآنی اوراق کے سربراہان اور خادمین کے اجلاس میں عرفان بغدادی نے کہا کہ مقدس قرآنی اوراق کی تدفین اور کنوئوں کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے، بیچ سمندر مقدس اوراق ڈالنے پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے مقدس اوراق کی بے حرمتی کا خدشہ رہتا ہے، اس موقع پر بلال سلیم نے کہا کہ کراچی کے ہر ضلع میں مختلف مقامات پر مقدس اوراق جمع کرنے کے بڑے پوائنٹس بنائے جائیں اور ہر ضلع کے آئمہ کرام سے درخواست ہے کہ مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کریں۔

تازہ ترین