برمنگھم (پ ر) نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اہلِ اسلام کے لیے خوشی اور مسرت کاسب سے عظیم موقع ہے ۔ آپ ؐ کی آمد سے سسکتی ہو ئی انسانیت کو قرار آگیا اور ظلم و جور کی چکی میں پستے ہوئے عوام عدل و انصاف سے ہمکنا ر ہو ئے ۔ربیع الاول کا مہینہ ہمیں نبی اکرم ﷺ کی شخصیت کے ساتھ ساتھ آپ کے لا ئے ہو ئے پیغام سے بھی گہری وابستگی عطا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک ِ کشمیر بر طانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ساری دنیا کے مسلما ن ،ربیع الاول کا مہینہ آتے ہی حضور ﷺ کے یومِ ولادت کی نسبت سے محافلِ میلا د ، جلسوں ، کانفرنسوں،سیمینارز اور جلوسوں کا اہتما م کرتے ہیں جو اس با ت کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کا تعلق اپنے نبیؐ سے بہت گہرا ہے ۔ یہ محبت اور عشق کے مظاہر ہیں جن کی بہت زیا دہ اہمیت ہے لیکن اس سے بھی زیا دہ اہمیت اس با ت کی ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کریں وگرنہ ہما ری محبت ادھوری اور نامکمل تصور کی جا ئے گی۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو بھی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کریں اس لیے کہ ہمارے نوجوان مغربی تہذیب کی نقالی میں نبی اکرم ﷺ کی ذات اور پیغام سے بہت دور ہو تے جا رہے ہیں ۔اس لیے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت کے پروگرامات میں اپنے ساتھ لے کر آئیں اور انہیں ان کی زبا ن میں سیرت کی کتابوں کے مطا لعے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے علما ئے کرام ، مشائخِ عظام اور کمیونٹی راہنما ؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبا ت اور تقاریر میں سیرتِ نبوی کے عملی پہلوؤں پر خصوصی روشنی ڈالیں تا کہ عوام النا س کے سینے عشقِ رسول سے منور ہو نے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیاں سنتِ رسول سے بھی مزین ہو سکیں۔