• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 17 ارب ڈالرز کا نیا غیرملکی قرض لیا، اسٹیٹ بینک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ستمبر 2018 کو بیرونی قرض 96 ارب ڈالرز تھے، موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالرز کا نیا غیرملکی قرض لیا،جس سے 30 جون 2020 تک اسکاحجم113 ارب ڈالرز رہا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ ایک سال کے دوران بیرونی قرضے میں 7 ارب ڈالرز اضافہ ہوا،30 جون 2019 کو یہ 106 ارب ڈالرز تھا۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ،کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ اورمختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔

تازہ ترین