آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اوردیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے موقع پر کارکنوں نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کیا اور گونیازی گو کے نعرے بھی لگائے، احتجاجی مظاہرے کی قیادت یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمٰن فری نے کی، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سلطانہ شاہین، شاہین شفیق، اسلم ہمایوں، روبینہ شاہین، افشین بٹ، مطیع الحسن بخاری، وقاص بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔عبدالرحمٰن فری نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ صرف و صرف لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنارہے ہیں اور گرفتاریاں کر رہے ہیں لیکن (ن) لیگ کی قیادت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، کراچی میں کامیاب جلسوں کے بعد موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث عمران خان کے ایماء پر ہی (ن) لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

ملتان سے مزید