• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں: محسن نقوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں۔

ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا خطرناک ہے۔ غلط معلومات سے عوام میں انتشار پھیلتا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پر ذمےداری سے کام لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کیلئے محدود وسائل سے کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا ضروری ہے۔ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا۔ ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ شکایات پر بروقت جواب دینا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانا ہوگا۔ غلط معلومات کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید