وفاقی وزراء نے فیک نیوز کے خاتمے کےلیے انفارمیشن پالیسی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جعلی خبروں کو بڑا خطرہ قرار دیا۔
سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک مس انفارمیشن سے کسی کے ساتھ کیا کچھ ہو سکتا ہے، یہ دیکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021ء میں واٹس ایپ گروپ پر میرے 320 ارب اثاثوں کی غلط خبر چلی، اگلے دن تردید ہوئی لیکن تب تک خبر پھیل چکی تھی۔
وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ یورپ میں آزادی اظہار رائے کی آزادی کہیں زیادہ ہے لیکن وہاں بھی سخت حدود مقرر ہیں۔
عطا تارڑ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلیے فورم سے ڈیکلریشن لانے کی دعوت دی اور کہا کہ ڈیکلریشن کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ملکی قوانین کے ہم آہنگ کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔