• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘رقم مانگنے پر خاتون پرتشدد‘ کپڑے پھاڑ دئیے

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود میں اپنی رقم مانگنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔مسماۃ یاسمین سکنہ خزانہ شوگرملز نے پولیس کو بتایا کہ اس نے انور ولد عباس کو پانچ لاکھ روپے بطور قرض حسنہ دئیے تھے گزشتہ روز اس نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو انور کے بھائیوں حیات اور فیاض نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین