• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراءعزیز کھانا کھانے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پوسٹنگ کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کھانا کھانے میں کتنی دیر لگاتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز اکثر اوقات اپنے منفرد لائف اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں جبکہ یاسر حسین کو بیانات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کی ایک متنازع شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔


یاسر حسین نے آج صبح کے ناشتے کی کہانی اپنے مداحوں، فالورز کے ساتھ شیئر کی ہے، یاسر حسین کی جانب سے انسٹا گرام پر اقراء عزیز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ کھانا بہت آہستہ کھاتی ہیں۔

یاسر کی جانب سے انسٹا پر شیئر کی گئی  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’انہوں نے صبح ناشتے میں مکئی کی روٹی بھی کھالی اور چائے بھی پی لی ہے، ا س سے قبل انہوں نے جوس پیا تھا، وہ اپنے موگامبو ( پالتو جانور ) کے ساتھ باہر سے چہل قدمی بھی کر آئے ہیں، گھر واپس آ کر انہوں نے دیکھا کہ اقراء وہی اپنا ایک فرنچ توس ابھی تک کھا رہی ہیں۔‘


یاسر نے اپنی اس پوسٹ میں اقراء کو بھی ٹیگ کیا جس پر اقراء عزیز نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کو جواب میں کہا کہ ’انہیں ایک توس کھانے میں اس لیے اتنی دیر لگی کیوں کہ وہ یاسر کے سجائے گئے اس خوبصورت کمرے میں مگن ہو گئی تھیں۔‘

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے اور اقراء عزیز کے مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک انسٹا صارف کا یاسر حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کوئی اقراء عزیز کو سمجھائے کہ اُنہیں ڈائیٹنگ کی ضرورت نہیں ہے،‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ اقراء عزیز کا صابن سلو ہے ۔‘

صارفین کی جانب سے یاسر حسین کے لیے کمنٹ میں کہنا تھا کہ ’صاف پتہ چل رہا ہے کہ یاسر حسین اقراء کو دکھانے کے بجائے اپنا سجایا ہوا کمرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ،‘ ایک صارف نے  مذاق میں لکھا کہ ’آپ یہ سب ہمیں کیوں بتا رہے ہیں۔‘ 

تازہ ترین