• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، FIA کو بزرگ شہری کیخلاف کارروائی سے روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بزرگ شہری محمد عبدالرحمٰن کے خلاف کوئی ایکشن لینے یا ہراساں کرنے سے روک دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے اور بغیر تاریخ کا مبہم نوٹس جاری کر کے انکوائری شروع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے کنول شوذب نے اپنے گھر کی بناوٹ کیلئے بہت سے درخت کاٹے ، درخواست گزار نے سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ ، میئر آفس سمیت متعلقہ اداروں کو شکایت کی جس پر رکن قومی اسمبلی نے پبلک آفس کا استعمال کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ذریعے پٹیشنر کیخلاف انکوائری شروع کرا دی۔

تازہ ترین