• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کی بچوں کی سالگرہ پر ورچوئل شرکت

حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت نے ویڈیو کال کے ذریعے دبئی میں موجود اپنے بیٹے شاہران اور اقرا کی سالگرہ میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بالی وڈ فلم اسٹار سنجے دت نے حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ روز کیے گئے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، اداکار کی طرف سے خوشخبری سُننے کے بعد  اُن کے مداح بےحد  بے حد خوش ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر دبئی میں موجود اُن کی اہلیہ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی جس میں سنجے دت نے ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بیٹے شاہ ران اور اقرا کی 10ویں سالگرہ  کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

مانیتا دت کی جانب سے انسٹاگرام اسٹور ی میں شیئر کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر سنجے دت اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود نہیں ہیں اور اُنہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ اداکار کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور اُس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے دونوں بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔


مانیتا دت نے لکھا کہ’میرے یہ جڑواں بچے جس تیزی سے بڑے ہو رہے ہیں، اُس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وقت کتنی تیزی سے گُزر رہا ہے۔‘

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میں اپنے دونوں بچوں کی خوشی، صحت اور کامیابی کےلیے دُعاگو ہوں۔‘

خیال رہے کہ سنجے دت اپنے علاج اور فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے بھارت میں ہیں جبکہ اُن کے اہلخانہ دبئی میں ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے بچوں کی سالگرہ میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی۔

یاد رہے کہ سنجے دت نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتے اُن کے اور اُن کی فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

انہوں نے کہا تھا  کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید