• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کی نئی تصویروں پر بیٹی کا محبت بھرا تبصرہ

موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت نے کام پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اُن کی بیٹی نے محبت بھرا تبصرہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Gearing up for #Adheera!️ #KGFChapter2

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay) on


سنجے دت نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں اپنی نئی آنے والی فلم کا نام ’کے جی ایف 2‘ بھی لکھا جس میں وہ ’اندھیرہ‘ کا کردار ادا کریں گے۔

View this post on Instagram

Gearing up for #Adheera!️ #KGFChapter2

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay) on


بالی وڈ اداکار کی پوسٹ پر محبت بھرا تبصرہ کرتے ہوئے اُن کی بیٹی نے لکھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اُس کے ساتھ ہی اظہارِ محبت والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔

دوسری جانب سنجے دت کی طویل عرصے بعد تصویریں دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش ہو رہے ہیں اور اداکار کی جلد صحتیابی کےلیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے دت کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔

ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنی بھنویں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ اُن کی زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن وہ بہت پُرامید ہیں کہ وہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجائیں گے۔


سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

تازہ ترین