آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پرمختلف شہروں میں چھاپے، کئی اسٹورسیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ٹائیگر فورس نےایکشن شروع کر دیا ہے۔ ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے ہیں ۔کئی اسٹور سیل کردیئے گئے،ہنجروال میں چینی کے 800 سے زائد تھیلے برآمد، اوور چارجنگ پر متعدد دکانداروں کوجرمانے کئے گئے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے مطابق سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی ہے۔انتظامیہ نے بڑی مقدار میں اسٹاک قبضے میں لے کر اسٹورز سیل کر د یے۔ٹائیگر فورس کی اطلاع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپہ مارا اورچینی کے 50 کلو گرام کے800 سے زائد تھیلے برآمد کر لیے ۔

ملک بھر سے سے مزید