• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں کپڑے کے تاجر نے مبینہ طور پرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 13نزد حاجی کلب کے قریب واقع بنگلہ نمبر B147میں رہائش پذیر 42سالہ محمد انور پٹیل ولد محمد یوسف پٹیل نے گھرکے بالائی کمرے میں مبینہ طور پر خودکو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور لاش کوکارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ واقعہ کے وقت گھر کے تمام افراد موجود تھے، اس دوران متوفی انورگھر کی بالائی منزل کے کمرے میں گئے اور اندار سے دروزاہ بند کرکے خودکو گولی مارلی،فائر کی آواز سن کر جب گھر والے اوپر گئے تو دروزاہ بند تھا، دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو متوفی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی،پولیس کے مطابق متوفی کپڑے کے تاجر تھےجبکہ خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تازہ ترین