• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی خاتون کس طرح خطے میں تاریخی امن معاہدے کی شناخت بنی

کراچی (نیوزڈیسک) یو اے ای ۔ اسرائیل کے جھنڈوں میں ملبوس برج خلیفہ پر موجود اماراتی خاتون کی رائے سامنے آگئی ہے۔ نوراہ الاودھی نامی خاتون کس طرح خطے میں تاریخی امن معاہدے کی شناخت بن گئی ہیں۔ 6 اکتوبر کو ایک اماراتی بزنس مین حسن سجوانی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک اماراتی اور ایک اسرائیلی خاتون اپنے اپنے ممالک کے جھنڈے اوڑھے ہوئے تھیں جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ یہ تصویر چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی اور اس کو ری ٹوئیٹ کرنے والوں میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ایوانکا ٹرمپ بھی شامل تھیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دبئی سے ایک قابل ستائش تصویر، امن برائے امن کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں نئے دوست بنے ہیں۔ جب کہ ایوانکا ٹرمپ نے لکھا کہ دبئی سے ایک عظیم تصویر۔ اس حوالے سے نوراہ الاودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جھنڈہ لپیٹے جو خاتون تھی اس کا نام رونی گونین تھا جو کہ ایک اسرائیل کی ایک ٹریول بلاگر ہے۔ وہ یو اے ای گھومنے آئی تھی اور مجھے میرے ایک جاننے والے نے اس سے متعارف کروایا تھا۔

تازہ ترین