• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے خود نکلنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے ملک میں ایسی اصلاحات کی ضرورت ہے جن کے ذریعے مسائل تیزی سے حل ہوں۔ کراچی والوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے خود نکلنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت ہو یا وفاقی حکومت کا 1100 ارب روپے کا پیکیج دونوں نے کراچی کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے نزدیک ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ قوم حکومت اور اپوزیشن کی عام آدمی کو نظر انداز کر کے اقتدار کیلئے رسہ کشی پر دونوں سے عاجز آگئی ہے۔پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور تعصب زدہ حکومت نے سندھ کے ہر باشندے کیساتھ ظلم کیا ہے۔ کراچی والے 8نومبر کو باغ جناح میں پی ایس پی کے جلسے میں شرکت کر کے ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرکے ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو انکے ظلم کے دور کے خاتمے کا پیغام دیں گے۔

تازہ ترین