• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی پیک کو نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے استثنیٰ کی خبر گمراہ کن ہے، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد (اے پی پی ) حکومت نے چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو نیب کی تحقیقات سے استثنیٰ دیئے جا نے کی خبر کو گمراہ کن قرار دیا ہے ۔مخصوص ذرائع ابلاغ میں یہ خبر تھی کہ نیا سی پیک اتھارٹی بل 2020چیئرمین سی پیک اور دیگر افسران کو نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے استثنیٰ دے گا ۔وزارت منصوبہ بندی نے اس کی تردید کر تے ہو ئے خبر کو گمراہ کن قراار دیا ہے ۔ خبر میں شاید زر تلافی کی شق کا حوالہ دیا گیا ہے جو ایسے ہی دیگر قوانین یکساں قانون ہے ۔

تازہ ترین