• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرری ، کلیئرنس موصول ہوگئی ، علم الدین بلو

کراچی( سید محمد عسکری) ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے کہا ہے کہ پانچ تعلیمی بورڈز کے چیرمین کی تقرری کے سلسلے میں کچھ اداروں کی کلیئرنس موصول ہوگئی ہے۔ اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لے کر ان کے پوسٹنگ آڈرز آئندہ چند روز میں جاری کردیئے جائیں گے وہ جنگ سے خصوصی گفتگو کررہےتھے اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹریز اسد ابڑو اور مدثر بھی موجود تھے۔ علم الدین بلونے کہا کہ وہ ایڈھاک ازم کے خلاف ہیں جب کہ پانچ تعلیمی بورڈز میں 13 ماہ سے قائم مقائم چییرمین تعینات ہیں یہی صورتحال بعض جامعات میں ہے اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ مدت ختم ہونے سے چھ ماہ قبل وائس چانسلر اور چییرمین بورڈز کے اشتہار جاری کردیئے جائیں گے تاکہ وقت پر سربراہوں کا تقرر کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ وائس چانسلر، پرووائس چانسلرز، ڈائریکٹرز فنانس، چییرمین بورڈز، سیکریٹریز اور ناظم امتحانات تقرر کے حوالے سے جو مقدمات ہیں ان کو اہم ترین قرر دے کر ہم ان کو جلدنمٹانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے تمام وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز فنانساور چییرمین بورڈز سے کہا گیا ہے کہ وہ آڈٹ اعتراضات پر توجہ دیں انھیں دور کریں اور شفاف اور یکساں پالیسی ناٖفذ کریں تا کہ آڈٹ اعتراضات نہ ہوسکیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ صوبے کی جامعات میں ریٹائرڈ افراد کا تقرر جاری ہے جو ناقابل برداشت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے ہم اس حوالے سے جامعات سے تٖفصیلات طلب کریں گے۔

تازہ ترین