• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای۔ٹرانسفر پالیسی میں اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کریں‘صوبائی وزیر

پشاور ( نیوزڈیسک )صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ای۔ٹرانسفر پالیسی میں اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور پالیسی میں اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنے کاخصوصی خیال رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ تدریسی کیڈر (اساتذہ) کی ٹرانسفر سال میں صرف ایک بار او وہ بھی تعلیمی سیشن کی تکمیل پر ہوگی۔ پالیسی میں شامل انڈیکیٹرز کے تحت ٹرانسفرکیلئے درخواست سے لیکر آرڈر جاری کرنے کا تمام نظام آن لائن ہوگا۔ اساتذہ تمام ترتوجہ طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر دیں۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اب دفتروں کے چکر لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ جو میرٹ پر ہے اور جس کا حق ہے وہی لوگ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ٹرانسفر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نے ای ٹرانسفر پالیسی میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری‘ سپیشل سیکرٹری ظریف المعانی‘ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم‘ محکمہ تعلیم‘ آئی ٹی سٹاف اور دیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی وجہ سے طلباء وطالبات اور اساتذہ کا قیمتی وقت خراب ہورہاتھا اب ای ٹرانسفر پالیسی جوکہ عنقریب لاگو کی جائیگی کی وجہ سے اساتذہ گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کریں گے جبکہ محکمہ تعلیم سال میں صرف ایک بار خالی پوسٹیں اپ لوڈ کرے گی۔
تازہ ترین