• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر زراعت

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اپوزیشن جماعتوں نے چالیس برس تک اقتدار میں رہ کر ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا اور اب ملک میں بے یقینی اور بد امنی کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ ملک بہت جلد وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے منازل طے کرے گا، صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت سوات میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو علاقائی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں، ماضی میں نظر انداز علاقوں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ تا جاروگو روڈ کے افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔ ملکی اداروں اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے آج اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں عوام اُن کے کارناموں سے بخوبی واقف ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جبملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی طور پر مستحکم ہوگا ۔
تازہ ترین