• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

ارکان پارلیمان کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کا اعلان کیا، مگر سعد الحریری کو وزارتِ عظمیٰ کی نامزدگی کی پارلیمان سے منظوری کے وقت ماضی کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے ہیں۔

لبنانی فورسز نے صدارتی محل میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے مشاورت کے بعد ایک مختصر بیان میں واضح کیا ہے کہ اس نے ستمبر 2019 میں قومی مکالمے کے موقع پر مکمل طور پر آزاد حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔

گزشتہ سال لبنان میں معاشی بد حالی کے خلاف مظاہروں کے دباؤ میں آکر اس وقت سعد حریری نے وزارت عظمی کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین