سکھر (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کا افتتاح کردیا، اب یونیورسٹی کا پہلا تعلیمی سال شروع ہوگا، یونیورسٹی کو داخلے کیلئے ایچ ای سی سے این او سی مل گئی ہے۔ نیچرل سائنسز، مینجمنٹ سائنس اینڈ مینجمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، ہیومن ریسورس سمیت 6 شعبوں میں 600 داخلے دیے جائیں گے، یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔