• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ پر شدید اعتراضات

لودھراں (نمائندہ جنگ) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز انتظامیہ نے مسابقتی کمیشن کی شائع کردہ انکوائری رپورٹ پر اپنا ردعمل جاری کر دیا۔ جے ڈی ڈبلیو انتظامیہ کے مطابق مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں شوگر انڈسٹری پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر شدید تشویش اور اعتراضات ہیںانکوائری رپورٹ میں بشمول جے ڈی ڈبلیو، پاکستان کی تمام شوگر ملز اور شوگر ملز ایسوسی ایشن پر ایسے عمومی نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن کا تعلق پوری شوگر انڈسٹری سے ہے۔ جے ڈی ڈبلیو ملز کے خلاف انفرادی حیثیت میں کوئی مخصوص الزام عائد نہیں کیا گیا۔ ملز انتظامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو اور ایڈہاک کمیٹیز ہمیشہ سے شوگر ملز (بشمول JDW) کے نمائندوں پر مشتمل رہی ہیں۔ رپورٹ میں مختلف شوگر ملز سے تعلق رکھنے والے اشخاص کا ذکر ہے تاہم میڈیا کا ایک مخصوص حصہ صرف JDW شوگر ملز کے نمائندے کا نام دکھا کر ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے جیسے JDW شوگر ملز کا اس تمام معاملے میں کوئی اضافی کردار تھا۔ یہ تاثر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ جاری كرده رپورٹ بے پناہ غلطیوں اور حقائق کے منافی باتوں سے بھری پڑی ہے۔ JDW گروپ کی زیر ملکیت ملز کی تعداد بھی رپورٹ میں غلط درج ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امپیریل شوگر ملز منڈی بہاءالدین کو JDW گروپ نے 2019/ 20 میں خریدا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسی کوئی ٹرانزیکشن JDW گروپ کی طرف سے نہیں کی گئی۔

تازہ ترین