• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، امریکی ڈرون حملہ،17شدت پسند، پانچ عام شہری مارے گئے

دمشق (جنگ نیوز )شام میں امریکا کے ڈرون حملے میں مبینہ طور پر 17 شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج نے عسکریت پسندوں کو ترکی کی سرحد کے قریب شام میں نشانہ بنایا ہے۔شام کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم ʼسیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے میں پانچ عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کی ترجمان میجر بیتھ ریرڈن کا کہنا ہے کہ شام میں ادلب کے قریب القاعدہ کے سینئر رہنماؤں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک اجلاس میں مصروف تھے۔ترجمان کے مطابق القاعدہ کی شام میں موجود قیادت کے خاتمے سے اس کی امریکہ، اس کے اتحادیوں اور عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں کی استعداد میں مزید کمی ہو گی۔اے ایف پی کے مطابق ڈرون حملہ سلقین کے علاقے میں جکارا نامی گاؤں میں کیا گیا۔ یہ گاؤں شام میں عسکریت پسندوں کا آخری گڑھ قرار دیے جانے والے ادلب میں واقع ہے جہاں ھیئۃ تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کا قبضہ ہے۔

تازہ ترین