• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں 7 ماہ بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی

 ریاض(شاہد نعیم )کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے المسجد الحرام میں 210 دنوں (7 ماہ )بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جنرل پریزیڈنسی برائے انتظامی امور الحرمین الشریفین نے جمعہ کو علی الصبح مسجد حرام کے 11دروازے نمازیوں کے استقبال کی خاطر کھول دیے تاکہ فرزندان توحید عالمی وبا کے جلو میں پہلی نماز جمعہ ادا کر سکیں۔اس موقع پر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ مسجد حرام میں خطبہ جمعہ ایک ہی وقت میں اردو سمیت دنیا کی پانچ زبانوں میں نشر کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے جنرل پریزیڈنسی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ریڈیوز کی پانچ مختلف فریکونسیز استعمال کی گئیں۔

تازہ ترین