• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے آیا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا، کمشنر

ملتان( سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے بارے آخری وارننگ جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ ہوا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ پولیو کیخلاف جنگ ہم سب کیلئے کھلا چیلنج ہے۔ انسداد پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ انسداد پولیو مہم کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا اور رپورٹنگ میں جعلسازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کی از خود مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین