• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا امدادی پیکج میں مزدوروں کی اجرت کیلئے سبسڈی دوگنا

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسر ی لہر کے پیش نظر متاثرین کی امداد کیلئے امدادی پیکیج کے اعلان میں چانسلر رشی سونک کی طرف سے موسم سرما کے دوران کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث مزدوروں کیلئے اجرت کی مد میں سبسڈی کو تقریبا دو گنا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس اقدام سے مہمان نوازی سمیت دیگر شعبہ جا ت میں کام کرنےوالے مزدوروں کو بھر پو رریلیف حاصل ہوگا۔ کورونالاک ڈائون ٹائر 2سے متاثرہ علاقوں میں بارز اور ریسٹورانز کیلئے ماہانہ 21سو پائونڈ کی امدادی گرانٹ جاری کی جائے گی، لاک ڈائون کی پابندیوں کے باعث کاروباری طبقے کو تجارتی نقصان سے بچانے کیلئے حکومتی امداد بڑی حد تک معاون ثابت ہوگی حکومت نے ہمیشہ متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے موثر حکمت عملی اور اقدامات کا سہارا لیا مستقبل میں بھی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے بیروزگاری روکنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے باور کیا جا رہا ہے کہ یکم نومبر سے پارٹ ٹائم اوقات میں مالکان کی جانب سے عملے کی اجرت کے لئے جو حصہ دیا گیا ہے وہ33 فیصد سے کم ہو کر صرف پانچ رہ جائے گا جس سے ملازمین کو برقرار رکھنا بہت ہی سستا ہوگا حکومت نے ماضی میں بھی نوکری پیشہ افراد کی نوکریاں بچانے کیلئے آجروں کیلئے امدادی سکیمیں متعارف کرائیں اور اس پر خطیر رقم خرچ کی گئی نئے امدادی پیکیج کی حتمی لاگت کا مہینوں تک پتہ نہیں چل سکے گا لیکن امکان ہے کہ فرموں اور ملازمین پر اضافے کے لئے پہلے سے ادھار لی گئی رقم میں کئی بلین پائونڈز کا اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین