• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(وقائع نگار خصوصی)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام صوفی بزرگ حضرت میاںمیر صاحب ؒ کے سالانہ 397ویں عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا ۔ افتتاح دوپہر اڑھائی بجے رسم چادر پوشی سے ہوگا۔ صاحبزادہ سیّد سعیدا لحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب ،ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب چادر پوشی سے کریں گے۔عرس کی مناسبت سے حضرت میاں میرؒ”بین المذاہب کانفرنس“اگلے روز 26اکتوبرکو دوپہر ایک بجے بمقام برآستاں حضرت میاں میر قادریؒ ہوگی۔
تازہ ترین