• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیرحضرات کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 20 لوڈر رکشوں کا عطیہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاویداختر محمود کی اپیل پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لئے 20 لوڈر رکشے صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم جبکہ 4 رکشے کاروباری شخصیت اعجاز شاہ نے عطیہ کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب میں 9 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے انرجی پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ نئی یونین کونسلوں کے اضافے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نہ صرف استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے بلکہ کمپنی کو جدید مشینری سے لیس کرنے کی بھی ضرورت ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ نئے لوڈر رکشے مظفرآباد، قاسم بیلہ، ڈیرہ محمدی اور سورج میانی کے علاقوں کی صفائی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین