• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پی ایسیز کے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، سیکریٹری فرحان عالم ، رکن فیصل بیگ ، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ رضا خان ، جنرل سیکریٹری سید حسن امام کی موجودگی میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پی ایس 112 کے صدر عبدالحفیظ ،پی ایس 116 کے صدر نوید لودھی ، پی ایس 117 کے صدر عشر حسین ، پی ایس 119 کے صدر نور نواز خان ، پی ایس 122 کے صدر ارشد وارثی اور دیگر عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین