• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑدیں، گورنر سرور

لاہور( نمائندہ جنگ)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں دسمبر، جنوری میں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑ دیںاگر وزیراعظم نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو بچے کہا ہے تواس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی طنز کررہے ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز میرے لیے بھی بچے ہیں۔ بلاول بھٹو ہی بتا سکتے ہیں وہ کوئٹہ کے جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔ اپوزیشن مہنگائی، گورننس جیسے مسائل کے حل اور احتساب کی شفافیات کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے تو ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گورنر ہاؤس میں کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین