• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ، بھارتی فائرنگ سے زخمی نوجوان 10دن بعد دم توڑ گیا

سری نگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں قا بض بھارتی سکیورٹی فورسز کی فا ئرنگ سے زخمی کشمیری نو جوان دس دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے پورہ میں دس روز قبل نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نو جوان سرنگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ تنویر احمد صوفی 15 اکتوبر کو بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا

تازہ ترین