• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شیطان راون کی جگہ مودی کے پتلے جلا دیے گئے

بھارتی پنجاب کے عوام نے  روایتی تہوار دسہرہ مناتے ہوئے شیطان راون کی بجائے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلا دیے۔

کسان یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مودی بھارت کے لیے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائےگا۔

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار دسہرہ منایا، اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شیطان راون کے پتلے جلاتے ہیں۔

اتوار کے روز منائے جانے تہوار دسہرہ کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی پنجاب کے عوام نے شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلائے۔

پنجاب کسان یونین نے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقع پر  مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے۔


ہندوؤں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے پاپ بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کسانوں کے مظاہرے اپنے عروج پر ہیں۔ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

دسہرہ کے موقع پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے ملک کے وزیراعظم کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا۔

کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔

اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیا تھا۔

تازہ ترین