• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر عبدالکلام آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ملک کے لیے ان کی سوچ اور ان کے اصول ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔‘

انہوں نے سابق صدر کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالکلام کو ایک سائنسداں، دانشور اور بھارت کے صدر کے طور پر ان کے کارناموں پر فخر کرتے ہیں اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘

نریندر مودی نے لکھا کہ ’ڈاکٹر کلام نے نوجوانوں کو نئی تحریک دینے کا کام کیا تھا، ان کی زندگی کا سفر لاکھوں لوگوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا۔‘

اس سے قبل نریندر مودی نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا تحفہ مانگا تھا۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ آج کے دن مجھ سے بہت لوگوں نے پوچھا کہ میں اپنے اس خاص دن اُن سے کیا چاہتا ہوں تو میں سب سے کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل چاہتا ہوں۔

سوشل میڈیا پیغام میں اپنے تمام خیر خواہوں سے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنی قوت مدافعت بڑھانے کا کہا۔

مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے دو گز کا فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین