• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں شادی ہال مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ انسانی ہمدردی کی بنا پر  کورنگی  میں شادی ہال مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، پہلے ہی کرونا وائرس کی وبا میں 6 ماہ سے شادی ہال بند رہے جس کے باعث شادی ہال کے مالکان کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرناپڑا، شادی ہال سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، پہلے ہی کراچی کے شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں مبتلا ہیں اگر شادی ہال مسمار کردیئے گئے تو مزید بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، شادی ہال کے مالکان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کا موقع دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں کراچی میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد کی قیادت میں ملاقات کے موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکریٹری کراچی عبدا لوہاب، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے، وفد میں سلمان ناصر، محمد ہارون، نعمان ،محمد ماجد،محمد صدیق و دیگر موجود تھے، وفد نے بتایا کہ کورنگی کراسنگ سے ناصر جمپ تک 20 سال سے قائم شادی ہال مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، حالانکہ شادی ہال مالکان کے پاس مالکان حقوق موجود ہیں اور دوسال قبل مالکانہ حقوق کی تجدید بھی کروائی تھی، اب اگر شادی ہال مسمار کردیئے جائیں گے تو ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

تازہ ترین