• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: کرس گیل کا لاٹھی چارج، پنجاب کو فتح دلا دی

شارجہ (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب نے 10دنوں میں5 ویں فتح اپنے نام کرلی۔ کرس گیل کے لاٹھی چارج کے سامنے کولکتہ نائٹ رائیڈز بے بس ہوگئی۔ اس فتح کی بدولت ان کی پلے آف تک رسائی کا امکان روشن ہوگیا۔شاہ رخ خان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پرچوتھی پوزیشن سے محروم ہوکر پانچویں نمبر پر چلی گئی جبکہ چوتھی پوزیشن پر پنجاب نے قبضہ جمالیا۔ پیر کومیں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، نائٹ رائیڈرز کے کپان کپتان اوئن مورگن کے40 اورلوکی فرگوسن کے 24رنزکے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ اسکور 9وکٹ پر 149رہا، محمد شامی نے 35رنزدے کر 3وکٹ لیے ۔ کنگز الیون نے ہدف7گیند قبل صرف 2وکٹ پرپورا کرلیا، مندیپ سنگھ نے66 اور کرس گیل نے 51رنزبنائے۔

تازہ ترین