آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر، خواتین کی تنظیموں کی تنقید

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سول ایوارڈ یافتہ گلوکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے “نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی “نمل نالج سٹی” مین بطور سفیر نامزدگی پرخواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں کی جانب سےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے علی ظفر کو یہ اعزاز ملنے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ چند صارفین گلوگار کومبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں تاہم کئی صارفین اس نامزدگی کے مخالف دکھائی دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستانی گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں پاکستان کے سب سے بڑے علم والے شہر “نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ شہر ٹونی اشائی کا ڈیزائن کردہ ہے جبکہ اس کا نظریہ معزز وزیر اعظم عمران نے تیار کیا ہے۔

دل لگی سے مزید