• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے ، ڈی پی سی اجلاس نہ ہونے سے ملازمین کی ترقی متاثر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے ڈی پی سی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین تذبذب کا شکار ہیں ، بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ باہر سے لوگوں کو ہائر کیا جا رہا ہے مگر ادارے میں بیٹھے ملازمین کو ان سیٹوں پر اہل ہونے کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی ۔من پسند افسران اور عملہ کو اتھارٹی کے اجلاس میں ہی پری میچور ترقیاں دیدی جاتی ہیں مگر جو ملازمین ترقی کا استحقاق رکھتے ہیں ان کا کیس محض تاخیری حربوں کیلئے لاہور بھجوا دیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ترجمان آرڈی اے حافظ عرفان کا کہنا تھا قانون کے مطابق اتھارٹی تمام فیصلے کرتی ہے، ڈی پی سی کا اجلاس جلد متوقع ہے۔
تازہ ترین