• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالد محمود، مولانا حافظ محداشرف گجر نے کہا ہے کہ فرانس میں ایک مرتبہ پھر نبی اکرم ؐ کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے حوالے سے متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ مسلم حکمران اس اقدام کیخلاف فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐسے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
تازہ ترین