• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلہری چوہے کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک چھوٹا جانور ہے جس کی سب سے عام قسم سرمئی گلہری ہے جو امریکا اور ہر براعظم میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گلہری کی دیگر اقسام میں سُرخ گلہری، زمینی گلہری، لومڑی گلہری، اُڑن گلہری، کالی گلہری اور دھاری دار گلہری شامل ہیں۔

گلہری کی خوراک  میں پھل، پھول، سبزی، گری دار میوے، درخت، پودے اور کیڑے مکوڑے وغیرہ شامل ہیں۔

گلہری کی مختلف غذائیں:

پھل اور سبزیاں:

گلہری کی زیادہ تر قسمیں سبزی خور ہیں۔ گلہری عملی طور پر ایسی خوراک کھانا پسند کرتے ہیں جو آسانی سے دستیاب ہو اور اس ضمن میں وہ سبزیوں اور پھلوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

گلہری طرح طرح کی سبزیاں کھاتے ہیں اور باغبان یہ سب اچھی طرح سے جانتے ہیں، گلہری جن سبزیوں کو کھانا پسند کرتی ہیں اُن میں پالک، مولی، ٹماٹر، مکئی، مٹر، پھلیاں، بھنڈی، گاجر، بینگن، گوبھی اور بروکولی وغیرہ شامل ہیں۔

سبزیوں کے علاوہ گلہری پھلوں میں سیب، موسمی، خوبانی اور ایواکاڈو سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

گری دار میوے:

گلہری کی غذا بھی گری دار میوے پر مشتمل ہوتی ہے۔ گلہریاں اخروٹ اور مونگ پھلی کھانا پسند کرتی ہیں۔ گلہری جوش و خروش سے اخروٹ، بادام، پستہ، کاجو اور مونگ پھلی جمع کرکے کھاتی ہیں۔ گری دار میوے تمام قسم کے گلہریوں کے لیے چربی اور پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

کیڑے مکوڑے:

اگر پھل اور گری دار میوے آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو گلہری پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے چھوٹے کیڑے کھانے کا سہارا لیتی ہیں، گلہری جن کیڑوں کو کھانا پسند کرتے ہیں اُن میں ٹڈی دل، تتلی، ٹڈّا اور کیچوے وغیرہ شامل ہیں۔

پرندوں کے انڈے:

جب کھانے کے دیگر ذرائع ڈھونڈنا مشکل ہو تو گلہری پرندوں کے انڈوں کو اپنی خوراک بناتی ہیں اور یوں وہ بعض اوقات دوسرے پرندوں کے انڈے چوری کرکے اُن کو کھاکر اپنی بھوک مٹاتی ہیں۔ نیز جب ضروری ہو تو گلہریاں اپنے گھونسلوں سے گرنے والے ننھے بچوں کو ہی کھا لیتی ہیں۔

پودے اور بیج:

گلہری پودوں بھی کھاتے ہیں، گلہری  پودوں کی شاخوں اور نرم ٹہنیوں کو با آسانی کھالیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پودوں سے بیج کھانا بھی پسند کرتی ہیں جیسے سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، زعفران کے بیج اور کوئی دوسرے بیج جو ضرورت کے وقت دستیاب ہوں۔

گلہری ذخیرہ اندوز ہوتے ہیں؟

جی ہاں گلہری ذخیرہ اندوز ہوتی ہیں اور بہت سارے مقامات پر سوراخ کھود کر اپنے کھانے کو چھپانا پسند کرتے ہیں اور وہ کچھ سوراخ ایسے بھی بناتے ہیں جہاں اندر کوئی کھانا نہیں رکھتے تاکہ دوسرے جانور دریافت نہ کریں کہ گلہری کے اصل کھانے کے ذخائر کہاں واقع ہیں۔

گلہری کے بچے کیا کھاتے ہیں؟

نوزائیدہ گلہریوں کو ان کی ماں کا دودھ پلایاجاتا ہے۔ وہ 40 دن تک اپنے گھونسلا چھوڑ کر کہیں نہیں جاتے ہیں۔ تاہم، انہیں 50 سے 70 دن تک ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے۔

تازہ ترین