• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شتر مرغ دُنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے، عام طور پر شتر مرغ کا قد 6 سے 8 فٹ تک ہوتا ہے جبکہ اِس پرندے کی لمبائی میں نمایاں حصہ اس کی گردن اور ٹانگوں کا ہوتا ہے اور اس پرندے کا وزن 100یا 150کلو گرام ہوتا ہے۔

شتر مرغ کے بازو یا پَر کمزور ہوتے ہیں اور وزنی جسم ہونے کی وجہ سے یہ پرندہ اُڑان بھی نہیں بھر سکتا، آئیے اب شتر مرغ کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شتر مرغ کے بارے میں دلچسپ حقائق:

شتر مرغ کے بھاگنے کی رفتار کتنی ہے؟

شترمرغ دنیا کے سب سے بڑے پرندے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن یہ اُڑ نہیں سکتا جبکہ یہ بہت تیز چل سکتا ہے اور اس کی رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، اور اسی وجہ سے شُتر مرغ کو افریقی سوانا میں گھومنے والے تیز ترین جانوروں میں سے ایک جانور کہا جاتا ہے۔

اگرچہ شتر مرغ اڑان نہیں بھر سکتا ہے لیکن پھر بھی اس کے پروں کو تیز رفتار سے اپنے آپ کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو یہ صرف سیدھی لائن میں تیز دوڑ سکتا ہے۔

شتر مرغ کی ٹانگیں کتنی لمبی ہوتی ہیں؟

شترمرغ کی مضبوط اور لمبی لمبی ٹانگیں تمام دوسرے اُڑان بھرنے والے پرندوں میں سے کافی لمبی ہوتی ہیں یعنی اس پرندے کی ٹانگوں کی لمبائی پانچ میٹر سے زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

شتر مرغوں کی تیز رفتار انہیں شیر اور چیتوں سمیت دوسرے شکاریوں سے  بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شتر مرغ کی خوراک کیا ہے؟

شتر مرغ ایک سبزی خور پرندہ ہے جو بنیادی طور پر پودے کھاتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ کیڑوں، چوہا اور سانپ کو بھی کھاتے ہیں۔

شتر مرغ کے انڈے:


اگر شتر مرغ کے انڈوں کی بات کریں تو شتر مرغ کی مادہ ایک وقت میں 10 سے 12 انڈے دیتی ہے اور شتر مرغ کے ایک انڈے کا وزن ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہوتا ہے، اِسی وجہ سے شتر مرغ کے انڈے کو دُنیا بھر میں موجود تمام پرندوں کے انڈوں میں سب سے بڑا اور وزنی کہا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کے مطابق زیادہ تر شتر مرغ کی ذیلی نسلیں خطرے میں نہیں ہیں لیکن صومالی شترمرغ کی آبادی، جسے نیلی گردن کے شتر مرغ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تیزی سے گراوٹ کا شکار ہیں۔ 

تازہ ترین