• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر بلّی کی نسل کا ایک جانور ہے۔شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلائے جاتے ہیں۔ شیر کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل استعمال کیا جاتا ہے۔

شیر کا جسم طاقتور اور چوڑا ہوتا ہے۔ بالغ نر کا وزن تقریباً 200 سے 320 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ شیرنی کا وزن تقریباً 120 سے 180 کلو گرام تک ہوتا ہے، اس کے علاوہ ان کے شکار کرنے کا طریقہ بالکل بلّی کے جیسے ہوتا ہے یہ ہمیشہ چُھپ کرشکار کرتے ہیں۔ 

آئیے جنگل کے ’بادشاہ‘ شیر کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیر کے بارے دلچسپ حقائق:

شیر آرام اور سُستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیر ایک دن میں تقریباً 16 سے 20 گھنٹے کے درمیان سوتے ہیں، دن میں زیادہ آرام کرنے کے بعد شیر رات کے وقت متحرک رہتے ہیں۔

جب شیر شکار کرتا ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے پاس بُلانے کے لیے دھاڑتا ہے کیونکہ شیر کے دھاڑنے کی آواز تقریباً 8 کلو میٹر دور تک سُنی جاسکتی ہے۔

 شیر جب چلتا ہے تو اُس کی ایڑیاں زمین کو نہیں لگتی ہیں جبکہ شیر 36 فٹ اونچائی تک کود سکتا ہے۔

نر شیر اپنے علاقے کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ شیرنی شکار کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی شکار کھانے کی شروعات شیر سے کی جاتی ہے۔

شیر عام طور پر درمیانے درجے کےجانور کھاتے ہیں جیسے زیبرا، ہرن اور بھینس وغیرہ۔ شیر اکثر ایسے جانور بھی کھاتے ہیں جو کسی دوسرے شکاری کے ذریعہ مارے گئے ہوتے ہیں۔

شیر کے گروپ کو ’پرائڈ‘ کہا جاتا ہے اور ایک پرائڈ میں تقریباً 15شیر ہوتے ہیں۔

نر شیر، شیرنی سے کہیں زیادہ بڑے ہوتے ہیں اور ان کے پاس بڑے بال ہوتے ہیں، جو ان کے سر اور گردن کو ڈھانپتے ہیں۔

شیرنی عام طور پر ایک سے چار شیر بچوں کو جنم دیتی ہے۔

شیر کی دو اہم اقسام افریقی اور ایشیائی ہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مجموعی تعداد آٹھ ہے۔

  • ببر شیر
  • ایشیٹک شیر
  • مغربی افریقی شیر
  • مسائی شیر
  • کانگو شیر
  • جنوب مغربی افریقی شیر
  • ٹرانسوال شیر
  • ایتھوپیا کا شیر
تازہ ترین