• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئر لینڈ: زمین کے تنازع پر تین افراد کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا

ڈبلن (نمائندہ جنگ ) آئر لینڈ میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے دوسرے بڑے شہر کارک کے شمال میں واقع گاؤں کانٹورک میں پیش آیا۔ مقتولین 95سالہ باپ اور 52 اور23 سالہ بیٹوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپیٹل پہنچادیا گیا۔حکام نے خودکشی اورتہرے قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے، مقامی افراد کے مطابق کچھ عرصہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہاتھا۔یہ دلخراش واقعہ کارک شہر کے نواحی قصبہ کانٹورک میں واقع ایک زرعی فارم پر پیش آیا ،جہاں مقتول تاگ اوسلیون اپنی بیوی این اور مقتول بیٹوں مارک جو پیشے کے لحاظ سے وکیل تھا اور ڈرمنڈ جو یونیورسٹی میں اکاؤنٹس کی تعلیم حاصل کررہا تھا کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔فائرنگ کی اطلاع پر آرمڈ سپورٹ یونٹ اور ایلیٹ ایمرجینسی رسپانس یونٹ جب جائے واردات پر پہنچا تو گھر کے کمرے سے ڈرمنڈ کی لاش ملی اس کے بعد آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر مزید دولاشیں ملیں، جن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔سپرنٹڈنٹ گارڈز ایڈرین گیمبل نےپریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، موقع واردات سے آتشیں اسلحہ قبضےمیں لے لیا گیا ہے، موقع واردات کو فرانزک ایگزمینیشن کے لے سیل کردیا گیا ہے، لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لےکارک یونیورسٹی ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے۔
تازہ ترین