• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا حاجی محمد حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر سردار خان نیازی کے بڑے بھائی حاجی محمد حسن خان کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین