• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی کیس، ملزم کا دوران تفتیش اعترف جرم

لاہور (نمائندہ جنگ) موٹر وے زیادتی کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عابد ملہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2نومبر تک توسیع کردی۔ملزم کو عدالت پیش نہیں کیا گیا جیل انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ ملزم کی شناخت پریڈ ہونی ہے، لہٰذا جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع کر دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابدملہی نے دوران تفتیش اعترف جرم بھی کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور شفقت واردات کی نیت سے کورول گاؤں سے نکلے، موٹر وے پر گاڑی کے جلتے بجھتے انڈی کیٹر دیکھ کر اس کے پاس پہنچے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو زبردستی باہر نکالا، لوٹ مار کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد ننکانہ اور پھر وہاں سے بہاولپور چلا گیا،جہاں ایک ماہ تک ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں پھرتا رہا، پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا جو گرفتاری کا سبب بنا۔ عابد ملہی کو واقعہ کے 33 روز کے بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین