• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا تعلق فرانس سے نہیں، بسکٹ بنانے والی کمپنی کی وضاحت

کراچی (نیوز ڈیسک) لیو بسکٹ بنانے والی کانٹی نینٹل بسکٹس لمیٹڈ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کردی ہے ، سوشل میڈیا پہ وائرل خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بسکٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک پاکستانی کمپنی ہیں۔ جس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار وابستہ ہے۔ کمپنی کے حصص رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان میں تیار کردہ کانٹی نینٹل بسکٹس لمیٹڈ اور لیو بسکٹس کا تعلق نہ ہی کسی فرانسیسی کمپنی سے ہے اور نہ ہی منافع یا رائلٹی کسی فرانسیسی کمپنی کو جاتے ہیں ۔ یہ چودہ سال پہلے تک ایک فرانسیسی برانڈ تھا جو دو ہزار سات میں دنیا بھر میں بیچ دیا گیا تھا۔ کانٹی نینٹل بسکٹس لمیٹڈ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

تازہ ترین