• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سمیت تین مغوی بازیاب ایک ملزم گرفتار، مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) اغوا برائے تاوان کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت تین مغویوں کو بازیاب کرکے ایک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن مہر ربنواز تلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک قزافی فلائی اوور سے 35 سالہ شعیب ساجد کو 4 افراد اغوا کرکے گئے تھے جس کی بازیابی کیلئے بارہ لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو پشاور سے بازیاب کروایا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسی طرح جھوک لشکر میں دادی اور پوتی کو اغوا کرنے کا معاملہ سامنے آیا جس پر پولیس نے ڈیرہ غازیخان سے دادی کنیز اور چودہ سالہ پوتی کو آزاد کرواکر ایک ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین