• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزام اور اغوا کے مقدمہ میں ملوث رہنے والا فارماسسٹ ڈی سٹور میں تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے کرپشن کے الزام اور بچی کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث رہنے والے فارماسسٹ کو ڈی سٹور میں تعینات کردیا۔ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے محکمہ صحت ملتان میں شاہ رکن عالم ٹاؤن میں تعینات رہنے والے ڈرگ انسپکٹر کو نشتر ہسپتال کے ڈی سٹور کا انچارج لگا دیا ہے جس پر ماضی میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا اور اسکی متعدد بار سی ای او ہیلتھ افسران کو کرپشن کی شکایت موصول ہوتی رہیں تھیں جن کو میل ملاپ کے بعد انکوائریاں کو ختم کروا دیا گیا۔ ڈی سٹور کی تعیناتی پر طبی حلقوں نے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین