• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں پہلی بار 24گھنٹوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 4ہزار سے متجاوز

ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا میں بار پہلی بار 4000 سے زائد کورونا کیسز اور 29اموات کا اندراج کیاگیا ہے ،اب لاک ڈاؤن کے چانس بڑھتے جارہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں کورونا صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے، یہ ایک انتہائی چیلنج ہے یہاں تک کہ ان لوگوں کے لئے بھی صورتحال بہت ہی سنجیدہ ہے جو اب بھی اس پر یقین نہیں کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم سیبسٹین کرز نے کچھ دن پہلے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب کو اس آفت کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور احتیاط بہت ضروری ہے اور کورونا قانون پر سختی سے عمل کریں گے تو ہم کامیاب ہونگے۔ ویانا میں سات سمیت مجموعی طور پر 4453 نئے انفیکشن اور 29 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ اس نے ایک نیا منفی ریکارڈ قائم کیا ہے، آسٹرین عوام میں کورونا کی دوسری لہر میں دن بدن تیزی دیکھ کر لاک ڈاؤن کے چانس بڑھتے دیکھ کر خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
تازہ ترین